5 مئی 2025 - 17:30
مآخذ: ارنا
اسرائیل کی فضائی ناکہ بندی یمن کی مسلح افواج کا ایک جرات مندانہ اقدام ہے: حماس

فلسطین کی تحریک حماس نے یمن کی مسلح افواج کی طرف سے صیہونی حکومت کی فضائی ناکہ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک جرات مندانہ قدم قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی مکمل فضائی ناکہ بندی کے حوالے سے یمنی مسلح افواج کے اقدام کو سراہتے ہوئے اُسے غزہ کے خلاف بڑھتی ہوئی صیہونی کوششوں کا فیصلہ کن جواب قرار دیا۔ تریک حماس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جرات مندانہ اقدام صیہونی حکومت کے تباہ کن منصوبوں کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عزت و وقار کے حامل اپنے موقف سے یمن نے بھائی چارے، دینی اور عرب رابطوں کی قدروں کو ایک نئی زندگی دی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha